مبارکباد

قابل تحسین اقدام _ تلنگانہ کے ایک چھوٹے سے قصبہ گورارم کی مسجد کے امام کو تراویح میں ختم قرآن پر 50 ہزار روپے کا ہدیہ

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے گورارم گاوں کی مسجد میں آج تراویح میں قرآن مجید مکمل ہوگئی ۔ جس پر مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں نے مسجد کمیٹی کے صدر الحاج محمد یوسف علی صاحب کی سرپرستی میں 50 ہزار روپے عطیہ جمع کرتے ہوئے مسجد کے امام شیخ احمد صاحب کو یہ رقم ہدیہ میں پیش کی ۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے ذمہ داران نے قرآن مجید کی تکمیل پر ایک سادہ تقریب منعقد کرتے ہوئے امام صاحب کی گلپوشی کی اور ہدیہ کی رقم حوالے کی ۔ اس تقریب میں مسجد کمیٹی کے صدر جناب الحاج محمد یوسف علی صاحب خرابی صحت کے باعث شرکت نہیں کرسکے جو حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں تراویح کے بعد دعا بھی ہوئی جس میں جناب الحاج محمد یوسف علی صاحب دامت برکاتہم کی صحت میں بہتری کے لئے دعا کی گئی ۔ واضح رہے کہ گورارم گاوں کے سرپنچ چاند پاشاہ اور دیگر مسلم قائدین کی نمائندگی پر اس چھوٹے سے قصبہ میں قبرستان کی حصار بندی اور اردو گھر شادی خانہ کی تعمیر کے لئے لاکھوں روپے کوڑنگل کے رکن اسمبلی نریندر ریڈی نے منظور کئے ہیں جس کے کام جاری ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button