جنرل نیوز

وظیفہ حسن پر سبکدوش

ممتاز اور نامور بین الاقوامی مزاحیہ شاعر حضرت پاگل عادل آبادی مرحوم کے فرزندِ ارجمند جواں سال شاعر وسیم شریف(وسیم رومانی ) 22فبروری 2023 کو محکمہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں اپنی 30 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد رضا کارانہ طور پر وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے ۔دورانِ ملازمت اپنی خدمات بہ حُسنِ خوبی نبھائے ۔انتہائی غیر ادبی ماحول میں ادب کی شمع روشن اِس دور میں کرشمہ ہی لگتاہے وہ آر ٹی سی کی پتھریلی زمین میں اُردو کی آبیاری کرتے رہے اسی وجہ سے محکمہ اور اسٹاف میں اُردو شاعر اور بہترین ملازم کافی مشہور تھے۔اُنکے دو مجموعہ کلام "شمس النہار” اور ” کِسی کو ہم نہ ملے اور کوئی ہمیں نہ ملا” شائع ہوکر ادبی حلقوں میں کافی مشہور ہوئے۔

 

واضح رہے کہ وہ فرصت کے اوقات میں عوامی،رفاہی،فلاحی خدمات بھی دیتے رہے ہیں۔ وہ تلنگانہ مُسلم انٹیلکچول فورم عادل آباد کے ضلعی نائب صدر بھی ہے اور وہ انجمنِ ترقی اُردُو ،بزمِ شعر و ادب ،بزمِ شمع ادب،بزمِ فرقان ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں۔اُنکے وظیفہ حسن پر سبکدوشی پر آر ٹی سی ملازمین مختلف تنظیموں کے ذمّہ داران،دانشوران،اساتذہ ،مُسلم وکلاء ،صحافی،شعراء صاحبین نے اپنی نیک تمنّاوں کا اظہار کیا ۔وسیم رومانی نے بھی اپنے جوابی صحافتی بیان میں مذکورہ افراد اور اپنے محکمہ کے ساتھی اسٹاف کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button