جنرل نیوز

40 یوم نماز فجر با جماعت ادائیگی پروگرام کا کامیاب انعقاد اتوار کو مکہ مسجد نظام آباد میں جلسہ تقسیم انعامات 

مولانا مفتی محمد غیاث رحمانی، مولانا جعفر پاشاہ حسامی، مفتی سعید اکبر، سید سمیع اللہ، حافظ محمد لئیق خان، پروفیسر عبدالرحمن داؤدی کے خطابات 

نظام آباد:25/ فروری (اردو لیکس)دین اسلام کے نو نہالوں کو با جماعت نماز کی ترغیب دینے کے نیک مقصد کے تحت مکہ مسجد احمد پورہ کالونی نظام آباد پر 10/ جنوری تا 18/ فروری 40 یوم ترغیبی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نو نہالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے یہ ثبوت پیش کیا کہ یہ نو نہال دین اسلام کے اہم رکن نماز کی ادائیگی کیلئے تیار ہے۔ خواجہ صفدر علی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے نو نہال دین اسلام کے مستقبل کے نمائندہ ہے انہیں 40 یوم تک نماز فجر کی با جماعت بلا ناغہ ادائیگی کی ترغیب کیلئے یہ پروگرام کا آغاز کیا گیا اس وقت یہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ نو نہال نماز کی ادائیگی کیلئے اس قدر شوق رکھتے ہیں

 

خواجہ صفدر علی نے کہا کہ ان کی حیرت کی انتہا ء اس وقت نہ رہی جبکہ سرپرست بالخصوص خواتین نماز فجر سے پہلے بچوں کو چھوڑنے کیلئے مکہ مسجد کے باہر ٹھہری ہوئی دکھائی دی جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور نماز کیا دائیگی کا شوق بچوں اور ان کے سرپرستوں میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 40 روزہ پروگرام کے دوران وقفہ وقفہ سے طلباء میں ترغیبی انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ 40 روزہ پروگرام کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتاریخ 26/ فروری بروز اتوار بوقت بعدنماز عشاء روبرو مکہ مسجد احمد پورہ کالونی پر جلسہ تقسیم انعامات میں حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا، حضرت مولانا جعفر پاشاہ عاقل حسامی کے علاوہ مفتی سعید اکبر امام و خطیب جامع مسجد، سید سمیع اللہ امام و خطیب مکہ مسجد، حافظ محمد لئیق خان صدر ضلع جمعیت العلماء نظام آباد، پروفیسر عبدالرحمن داؤد ی گری راج کالج نظام آباد کے خطابات ہوں گے۔

 

 

ایم اے صمیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمد پورہ کالونی کے درد مند افراد کی جانب سے 40 روزہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا بلا ناغہ نماز فجر کی ادائیگی پروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد نے حصہ لیتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ پروگرا م کی کامیابی پر تمام منتظمین میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر حافظ محمد لئیق خان بھی موجود تھے۔ جلسہ تقسیم انعامات میں تمام برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button