نیشنل

مرنے سے پہلے،عتیق کے بھائی اشرف نے چیف جسٹس آف انڈیا اورچیف منسٹرکے نام لکھا خط

نئی دہلی: عتیق احمد اوران کے بھائی کے قتل کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مسلسل یوگی حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان ایک خفیہ خط نے سیاسی ماحول کو گرم کردیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی اشرف کی جانب سے قبل از مرگ لکھی گئی ایک خفیہ چٹھی چیف جسٹس آف انڈیا اورچیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس پہنچ سکتی ہے۔ اس چٹھی میں غالباً وہ نام ہے جس نے اشرف اور عتیق پر حملہ کروایا۔ عتیق کے وکیل وجئے مشرا نے کہا کہ جلد ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس ایک سیل بند چٹھی پہنچے گی۔ اس میں عتیق اور اشرف کو قتل کروانے والے کا نام لکھا ہوگا۔ وکیل نے بتایا کہ اشرف نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر اس کا قتل ہو جاتا ہے تو یہ بند لفافہ چیف جسٹس آف انڈیا اور یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button