نیشنل

حکومت کسی بھی وقت جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں انتخابات کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے کہا کہ وادی میں کسی بھی وقت انتخابات کرانے کیلئے حکومت تیار ہے۔

 

 

عدالت میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق سماعت کے دوران مرکز نے عدالت عظمی کو یہ جواب دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مرکزی حکومت انتخابات کے لیے تیار ہے لیکن ریاست اور مرکزی الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں فیصلہ کرنا ہے۔

 

 

حکومت کی جانب سے سولیسیٹر جنرل توشار مہتا نے کہا کہ لیہہ میں بلدی انتخابات کرائے گئے ہیں جبکہ کارگل میں انتخابات ہونے والے ہیں، انہوں نے عدالت کے علم میں یہ بات لائی کہ جموں کشمیر میں حالات بہتر ہو رہے ہیں

 

 

اور جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں وہ مناسب وقت بتانے سے قاصر ہیں لیکن مرکزی زیر انتظام علاقے کا فیصلہ عارضی ہے یہ فیصلہ مستقل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button