جنرل نیوز

جلد سے جلد حج فارمس داخل کرنے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی ضلع کے عازمین سے اپیل

نارائن پیٹ : 02 مارچ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ، سوسائٹی کے ذمہ داران نے  نارائن پیٹ ضلع کے عازمین سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد حج 2023 کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کردیں ، الحمد للہ اس سال نارائن پیٹ ضلع کے لئے علئحدہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ،مقرر ہ کوٹہ کے تحت تمام عازمین اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ درخواستیں آن لئن داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 / مارچ مقرر ہے ، 70 سال سے زائد عمر والے عازمین کو قرعہ اندازی کے بغیر منتخب کرلیا جائیگا ،درخواستیں داخل کرنے کے لئے دو ڈوز واکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہے ، اسکے علاوہ پاسپورٹ ، وائٹ بیگ راو نڈ تصویر ، آدھار وغیرہ آن لائن کرتے وقت ساتھ رکھیں ، انہوں نے بتایا کہ تا حال نارئن پیٹ ضلع سے زائد از 35 درخواستیں داخل کی گئی ہیں ، اس کانفرنس میں ، جناب امیرالدین ایڈوکیٹ ، صدر سوسائٹی، جناب مجاہد صدیقی ، معتمد عمومی ، جناب تاج الدین ٹنگلی ، نائب معتمد ، جناب ریاض الدین رنگریز ، رکن عاملہ ، موجود تھے ،

متعلقہ خبریں

Back to top button