این آر آئی

مسجد الحرام میں رمضان سیزن کے لیے آپریشنل پروگرام کا افتتاح

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد حج سیزن سے تجاوز کرجاتی ہے۔ جس کے پیش نظر زائرین کی سہولتوں میں مزید بہتری اور اضافہ کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ آج (جعمرات دو مارچ)رمضان سیزن آپریشنل پروگرام کا افتتاح کرے گا۔ انتظامیہ کے دفتر کے شیخ سبیل ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔عاجل ویب کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس تقریب کی صدارت کریں گے۔

شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button