جنرل نیوز

تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نو منتخب کمیٹی کو عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے تہنیت

عادل آباد۔2/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان نے کہا کہ عادل آباد میں کرونا وبا کے دوران عادل آباد کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سینئر اُردو صحافیوں و نو منتخب فیڈریشن کے ذمہ داران نے ناقابل فراموش خدمات انجام دی۔جمعرات کے روز عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ایک تقریب میں تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نو منتخب کمیٹی کو عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی

 

۔اس موقع پر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کے سرپرست اعلیٰ محبوب خان صاحب،سرپرست حمید اللہ انور،نو منتخب صدر محمد شاہد احمد توکل،نائب صدر محمد آصف الدین،جنرل سکریٹری حافظ خضر احمد یافعی،سیکریٹری محمد محسن،سیکریٹری محمد اشفاق،خازن شیخ عصمت علی،آرگنائزر سیکریٹری عمیم شریف،محمد شفیع،محمد ذاکر،کو شال پوشی اور گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔اور نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا۔صدر محمد شاہد احمد توکل اور دیگر عہدیداران نے عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان اور پارٹی قائدین کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر اظہارِ تشکر کیا

 

۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی ورکنگ صدر بھوپیلی سریدھر،ٹاؤن کانگریس صدر گڈی پلی۔ناگیش،ضلع چیف سکریٹری کھڈے سنتوش،ضلع ایس ٹی سیل چیرمین آنند راؤ،ضلع سیوادل چیرمین بیڈوڈکر۔موتیرام،موالا منڈل کانگریس صدر دھرم پوری۔چندر شیکھر،ضلع ایس سی سیل کے چیف سکریٹری شیواجی کملے،موالا کسان کانگریس کے صدر کمبھوجی رامولو،جھاگ رگھوونشی، نوآبادیاتی کانگریس کے مقامی رہنما لنگناراجو۔گاس۔کویتا گنگما۔کے علاوہ کانگریس کارکن موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button