انٹرٹینمنٹ

ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ بہت جلد ہوگی شروع

ممبئی: گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ کی فلم ہیرا پھیری 3 کو لے کر خبریں آ رہی ہیں۔ اب سنیل شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ پریش راول اور اکشے کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ سنیل شیٹی نے ہیرا پھیری کے پچھلے دو حصوں میں شیام کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے لنکڈ ان پر لکھا کہ آخرکارہیرا پھیری تھری بن رہی ہے۔ فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول اپنے مقبول کرداروں راجو، شیام اور بابو راؤ کو دوبارہ پیش کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ یہ فلم بننے جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button