انٹر نیشنل

میرے  بھائی نے خودکشی کی۔ مولانا طارق جمیل کے فرزند کا بیان۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے بڑے فرزند یوسف جمیل نے اپنے والد کے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے بھائی عاصم جمیل کی خود کشی کی تصدیق کی ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی نے ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ کی بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی یا کسی نے ان پر حملہ کیا تھا۔

 

یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بڑے بوجھل دل کے ساتھ بڑی مشکل سے یہ ویڈیو بیان ریکارڈ کررہا ہوں۔لیکن اس مشکل وقت میں مجھے اس لیے میڈیا کے سامنے حاضر ہونا پڑا ہے کیوں کہ غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں اور میں ان کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

 

انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض تھے اور پچھلے چھ ماہ سے ان کی بیماری کی شدت کی وجہ سے ان کو برقی شاک دیے جا رہے تھے تاکہ ان کی ڈپریشن کی بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ اس علاج کے باجود ان کے چھوٹے بھائی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کل انھوں نے اس وقت یہ انتہائی اقدام کیا جب وہ مکان می تنہا تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button