تلنگانہ

شہید سیف الدین کے خاندان کو نوکری اور امداد فراہم کرنے پر مولانا حافظ واجد پاشاہ کا حکومت اور مجلسی قائدین سے اظہار تشکر

مولانا حافظ واجد پاشاہ قادری ماموں شہید سید سیف الدین کی بیوہ اور تین معصوم بچوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کی گئی سرکاری نوکری اور ڈبل بیڈروم مکان اور بی آرایس کی جانب سے چھ لاکھ روپئے دیے جانے پر حکومت اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ساتھ ساتھ وزیر تارک راماراو کا شکریہ ادا کیا ۔ اور بطور خاص جناب اکبر الدین اویسی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے یہ امداد فراہم کی ۔ اس موقع مولانا نے جناب اسدالدین اویسی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے چھوٹے بچوں کیلئے تین لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ۔

مولانا حافظ واجد پاشاہ نے بتایا کہ جملہ 19 لاکھ روپے کی مالی امداد کی رقم لڑکیوں کے نام فکسڈ ڈپازٹ کردی گئی ہے ۔بیوہ انجم شاہین نے بھی ان تمام کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button