عادل آباد شہر کے ادارہ دارالعلوم حسینیہ کا منگل کو 32 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عظمت قرآن و استقبال رمضان

شہر مستقر عادل آباد کا قدیم دینی ادارہ دارالعلوم حسینیہ کا 32 واں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عظمت قرآن و استقبال رمضان 7/مارچ بروز منگل بموقع شب برأت بمقام مسجد محمدیہ رام نگر عادل آباد میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مدرسہ دارالعلوم حسینیہ کے نائب ناظم حافظ شعیب فیصل حسینی نے میڈیا پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت ضلع صدر جمعیتہ العلماء ہند جناب حافظ ابوبکر حامد اور سرپرستی حضرت حافظ عبدالجبار صاحب ناظم و بانی مدرسہ ہذہ کریں گے۔جبکہ نگرانی حضرت مولانا محسن خان اشاعتی کریں گے اور بحیثیت مہمان خصوصی نوجوان عالم دین حضرت مولانا نیاز احمد قاسمی ناگپور شرکت کریں گے۔وہیں بحیثیت مقامی مقرر مفتی ناصر نہدی قاسمی شرکت و جلسہ عام سے مخاطب کریں گے۔اس کے علاوہ جلسہ کی نظامت حافظ شعیب فیصل حسینی کریں گے۔مدرسہ کے طلباء کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔جلسہ عام میں تمام شہریان عاد آباد ومحبین مدرسہ سے پر خلوص شرکت و استفادہ کی گذارش کی گئی ہے۔