جنرل نیوز

عالمی کتاب میلہ میں ڈاکٹر فریاد آزر کی نئی کتاب کا اجرا

بارہ بنکی/نئی دہلی(ابوشحمہ انصاری) دہلی کے پرگتی میدان میں چل رہے عالمی کتاب میلے میں معروف شاعر اور بین اقوامی سہہ ماہی ادبِ عالیہ کے مدیر ڈاکٹر فریاد آزر ؔ کی نئی کتاب’شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے عرف بیت بازی‘ کا اجرا قومی اردو کونسل کے پیویلئن پر پروفیسر رحمٰن مصور، معین شاداب، محمد خلیل سائنٹست اور یٰسین انصاری اٹاوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

پروفسر رحمٰن مصور نے فریاد آزر کے کلام خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہیں اس دور کے چنداہم شعرا میں سے ایک ممتاز شاعر قرا دیا۔معین شاداب نے فریاد آزر کو اس دور کا بہترین شاعر قرار دیا۔محمد خلیل سائنٹسٹ نے فریاد آزر کی شاعری کا سائنٹفک تجزیہ پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر فریاد آزر کے اشعار کو سائنس کی روشنی میں بھی پرکھا جاسکتا ہے۔ یاسین انصاری اٹاوی نے کہا کے ہمیں فخر ہے کہ کتاب میلے میں ڈاکٹر فریاآزر جیسے عظیم شاعر ملاقات موقع ملا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button