انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں معذور اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس کی نگرانی میں حرم مکی میں زائرین کو سہولتیں مہیا کرانے کا سلسلہ کاری ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی ہے۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق لوکوموٹیو 2.98 میٹر طویل اورایک میٹر چوڑی ہے اور یہ 8 بیٹریوں کی مدد 30 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔ لوکوموٹیو کے ااگلے حصے میں سنسر نصب ہیں جو راہداریوں میں تصادم سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ رفتار کو کنٹرول کرنے اور ضرورت پڑنے پرخودبخود رکنے کی سہولت موجود ہے۔ دروازہ کھولنے پر لوکوموٹیو رک جاتی ہے۔ اس کا اسٹیئرنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
لوکوموٹیو فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی اس جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ تنگ مقامات پر 360 کی ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت ہے۔ بڑی لفٹ کے ذریعے اسے اوپر اور نیچے منتقل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button