تلنگانہ

ایک ماہ قبل آرمور سے مغویہ نابالغ مسلم لڑکی مہاراشٹرا سے بازیاب

ایک ماہ قبل آرمور سے مغویہ نابالغ لڑکی کی مہاراشٹرا سے بازیابی

 ملزم پر پاسکو ایکٹ (عصمت ریزی، اغواء) و دیگر سنگین دفعات کے تحت ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

 اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری، کمشنر پولیس نظام آباد کلمیشور سے اظہار تشکر

صدر جمعیت علماء نظام آباد حافظ لئیق خان کی آرمور میں صحافتی کانفرنس 

 

نظام آباد:21/مئی (اردو لیکس) صدر جمعیت علماء نظام آباد حافظ لئیق خان اور شیخ ابراہیم صدر جمعیت علماء آرمور کے ہمراہ آج دفتر جمعیت علماء آرمور پر منعقدہ صحافتی کانفرنس میں بتایا کہ 16 اپریل کو نابالغ مسلم لڑکی کو زبردستی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے اغواء کرلیا تھا آج پولیس نے مغویہ لڑکی کو مہاراشٹرا سے برآمد کرتے ہوئے ان کے والدین کے حوالے کردیا ملزم پر پاسکو ایکٹ (عصمت ریزی، اغواء) و دیگر سنگین دفعات کے تحت ریمانڈ پر بھیج دیا۔حافظ لئیق خان نے بتایاکہ لڑکی کا اغواء کئے جانے کے بعد آرمور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا

 

آرمور پولیس کی عدم کاروائی پر متاثرہ لڑکی کے سرپرستوں نے صدر جمعیت علماء آرمور حافظ ابراہیم نے صدر جمعیت علماء نظام آباد حافظ لئیق خان کی قیادت میں ریاستی چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری اور ایڈیشنل کمشنر سے لڑکی بازیابی کے سلسلے میں موثر کامیاب نما ئندگی کی حافظ لئیق خان نے بتایاکہ پولیس نے فون کے لوکیشن کی بنیاد پر پونا و دیگر مختلف مقامات کی تلاشی لی۔جس کے باعث لڑکی کو ضلع نانڈیڑ مہاراشٹرا سے برآمد کیا گیا حافظ لئیق خان و حافظ ابراہیم نے لڑکی کی بازیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے پر چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری، کمشنر پولیس کملیشور سنگینوار ایڈیشنل کمشنر سے اظہار تشکر کیا ہے حافظ لئیق خان صدر جمعیت علماء نظام آباد نے لڑکیوں کے والدین اور ان کے سرپرستوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنی لڑکیوں کی مکمل طورپر حفاظت کریں کسی بھی موقع پر انہیں تنہا نہ چھوڑیں اس لئے کہ بھولی بھالی مسلم لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا یا جارہا ہے

 

اور انہیں مذہب اسلام سے دور کیا جارہاہے اوراپنی لڑکیوں کومرتد ہونے سے بچائیں بعد میں ان کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ حافظ لئیق خان نے لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کو تباہ نہ کریں۔ انہوں نے حافظ ابراہیم کی ستائش کی جنکی بروقت نمائندگی پر سابقہ میں این ائی اے ایجنسی کی گرفت سے حافظ نوید کو رہائی عمل لائی گئی اس صحافتی کانفرنس میں حافظ وحید، محمد منہاج، ابراہیم، ایم اے فہیم و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button