مبارکباد

نکہت فاطمہ صدر معلمہ ایم پی پی ایس اردو میڈیم گنگا نگر گوداوری کھنی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

گوداوری کھنی 6-ستمبر(محمد حُسام الدین ریاض) محترمہ نکہت فاطمہ (بنت سید جناب صوفی رضا زوجہ جناب عبدالمختار) ایم اے ایم سی زوالوجی بی ایڈ صدر معلمہ منڈل پریشد پرائمری اسکول اردومیڈیم گوداوری کھنی رضوی چمن گنگانگر منڈل راما گنڈم ( ضلع پیداپلی ) کو یوم اساتذہ کے موقع پر لائینس کلب آف راما گنڈم کی جانب سےپریسیڈنٹ آف لائینس کلب راما گنڈم محترمہ وجئے لکشمی نے منڈل سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا

 

محترمہ نکہت کو اس سے پہلے ,2019ء میں ڈسٹرکٹ سطح پر کلکٹر کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا 8- مارچ 2020ءکو بیسٹ ویمن ایوارڈ اور 30- جولائی 2021 ءکو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بھی بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا- ان کی شالپوشی وگلپوشی کی گئی اور انہیں تہنیت پیش کی گئی محترمہ کا پہلا تقرر 11- نومبر 2005 ء کو منڈل پریشد پرائمری اسکول مسجد واڑہ اردو میڈیم منتھنی پرعمل میں آیا تھا محترمہ نکہت پی آر ٹی یومنڈل راما گنڈم کی ویمنس سکریٹری بھی ہیں-

 

ایوارڈ ملنے پر ایم ای او جناب سمپت راؤ’ ایس ایم سی چیئرمن ایم ڈی صدام حسین ‘ اولیاۓ طلبا’اسکول سر جناب نلا روی’ صدر پی آر ٹی یو راما گنڈم منڈل راپولا جناردھن ‘ کے سریش صدر پی آرٹی یو ضلع پیدا پلی ‘ سیکٹورل آفیسر نڈسٹرکٹ پیدا پلی پی ایم شیخ ‘ دیانند گاندھی ( جیوتی فاؤنڈیشن ) جے سرینواس سیکٹورل آفیسر ضلع پیدا پلی اور دیگر معززین نے مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button