نیشنل

بلقیس بانو معاملہ،مرکز کی منظوری سے 11 مجرموں کی سزا ہوئی معاف، سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ کا بیان

ئی دہلی: بلقیس بانو معاملہ میں 11 مجرموں کی رہائی پرسپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ نے تبصرہ کیا ہے۔ سینئر وکیل رشی ملہوترا نے ایک ڈجیٹل نیوز پلیٹ فارم پرمباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکز کی منظوری کے بعد ہی ان مجرمین کی جلد رہائی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق رشی ملہوترا نے ڈجیٹل نیوز پلیٹ فارم ’موجو اسٹوری‘ پر ایک بحث کے دوران اعتراف کیا ہے کہ مرکز کی وجہ سے ان 11 مجرمین کی جلدی رہائی ہوئی ہے۔ رشی ملہوترا جو ان 11 مجرمین کی سپریم کورٹ میں نمائندگی کر رہے تھے نے کہا کہ مرکز نے گجرات حکومت کی استثنیٰ کی پالیسی کے مطابق اپنی رضامندی دی تھی اور اسی کے تحت ان 11 مجرمین کو 15 سال سے زائد جیل میں گزارنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button