جنرل نیوز

ٹی ایس میسا،پداپلی کے کیلنڈر کا ضلع کلکٹر کے ہاتھوں رسم اجراء

پداپلی 14 فروری(استقام الدین) ضلع صدر، تلنگانہ میناریٹی سروس اسوسی ایشن(ٹی ایس میسا)، پداپلی افضل محی الدین کے زیر قیادت تیار کردہ سال 2023 کے کیلنڈر کا آج ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے ضلع ایڈیشنل کلکٹر وی۔لکشمی نارائنا، مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود محمد معراج محمود، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ فراہمی روزگار وائی۔ تروپتی راؤ کے ہمراہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں رسم اجراء عمل میں لایا۔

 

اس موقع پراسوسی ایشن کے عہدیداران عبدالقادر ضلع جنرل سکریٹری ، سید لطیف احمد اعزازی صدر، محمد وجاحت علی نائب صدر، غلام مصطفیٰ جوائنٹ سیکرٹری, شیخ عبدالقدوس اسپورٹس اینڈ کلچر سیکرٹری، محمد عارف اسپورٹس اینڈ کلچر سیکرٹری، زبیر پریس اینڈ پبلسٹی سیکرٹری و دیگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button