تلنگانہ

حیدرآباد،ہاسپٹل کے واش روم میں خاتون نے بچہ کو دیا جنم

حیدرآباد: شہرکے ایک خانگی ہاسپٹل میں ڈاکٹرکی عدم موجودگی میں نرس کی جانب سے علاج کے بعد 6 ماہ کی حاملہ نے واش روم میں بچہ کو جنم دیا۔ دیویہ نامی خاتون کو جو کہ حاملہ تھی کل رات ریگولرچیک اپ کیلئے ہاسپٹل پہنچی جہاں ڈاکٹرموجود نہیں تھی جس پرنرس نے ڈاکٹر سے فون پررابطہ قائم کرتے ہوئے خاتون کو سیلائن چڑھایا، اس کے کچھ دیربعد خاتون کو درد ہونے لگے اوراس نے باتھ روم میں بچہ کو جنم دیا جس کے کچھ دیربعد بچہ کی موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے خاتون کے شوہرکی شکایت پرکیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button