جنرل نیوز

دارالعلوم عزیزیہ عزیز نگر دہے گاؤں ضلع عادل آباد کا جلسہ تقسیم انعامات

عادل آباد۔ دارالعلوم عزیزیہ عزیز نگر دہے گاؤں بیلا منڈل ضلع عادل آباد کا مشہور معروف دینی ادارہ ہے جو گزشتہ بارہ سال سے ملت کے نو نہالوں میں دینی تعلیم و تربیت میں ہمہ تن مصروف ہے۔دارالعلوم عزیزیہ کا جلسہ تقسیم انعامات حضرت مولانا محمد اکبرالدین حسامی ناظم مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ دہے گاؤں کی صدارت میں منعقد ہوا۔مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے سالانہ اختتامی مجلس میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ استقامت کرامت سے بڑھ کر ہے

 

اسی لئے جب آپ گھر جائیں تو نمازوں کا اپنے اوقات میں باجماعت اہتمام کریں۔جو سُنتیں دارالعلوم عزیزیہ میں سیکھی ہیں ان سنتوں پر زندگی بھر عمل پیراں ہوں۔ماں باپ کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔مولانا نے کہا کہ ہمارے پڑھنے پڑھانے کا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہے اور ہر وقت اللہ کو حاضر و ناظر سمجھنا ہے جس سے ہم ہر گناہ سے بچ سکتے ہیں نیز مولانا نے کہا کہ والدین اور سرپرستوں کو چاہئے کہ خود بھی دین پر کامل عمل کریں صوم و صلوۃ کے پابند ہوں تاکہ بچوں پر آپ کے اچھے اثرات بچوں میں سرائیت کر جائیں اور دارالعلوم میں دی گئی تعلیم و تربیت باقی رہے۔ اخیر میں اساتذہ کرام دارالعلوم عزیزیہ کے ہاتھوں سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء میں بہترین کتابوں کی شکل میں انعامات تقسیم کئے گئے۔حضرت مولانا محمد اکبرالدین حسامی کی رقت انگیز دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

 

اس جلسہ میں حافظ نصیر احمد،حافظ عرفان احمد، حافظ ایوب خان ،مولانا سید عبدالمتین،مولانا سلیم احمد،مولوی عتیق،مولوی عمر فاروق،حافظ راحل،حافظ مختار کے علاوہ طلباء کرام اور سرپرست حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔اخیر میں مولانا نے سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا اور درجہ حفظ کے طلباء کا حسب سابق رمضان المبارک میں تعلیم کے جاری رہنے کا اعلان کیا۔اور عوام الناس سے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی دارالعلوم عزیزیہ کا بھر پور تعاون کرنے کی اپیل۔

متعلقہ خبریں

Back to top button