تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کی طبیعت قدرے ناساز، ہاسپٹل منتقل

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراؤ کی طبیعت معمولی طور پر بگڑ گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خرابی صحت پر انہیں پرگتی بھون سے گچی باؤلی میں واقع اے آئی جی ہاسپٹل منتقل کیا گیا گیا، جہاں ان کے مختلف طبی معائنہ کروائے جا رہے ہیں۔کے سی آر کے ہمراہ ان کی دختر اور قانون ساز کونسل کویتا بھی ہاسپٹل پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق چیف منسٹر آج صبح سے معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے جس پر  ان کے ارکان خاندان نے انہیں گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال پہنچایا۔ اے آئی جی کے  ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پیٹ میں درد اور دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں۔ لیکن بی آر ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ چیک اپ کے حصے کے طور پر طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل آئے تھے۔ کے سی آر کے ساتھ ان کی اہلیہ شوبھا، خاندان کے دیگر افراد، رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار، پلاننگ کمیشن کے نائب صدر بوئن پلی ونود راؤ، سابق اسپیکر مدھوسدن چاری اور دیگر بی آر ایس قائدین تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button