جنرل نیوز

انڈین ایئر فورس میں اگنی ویر وائیوسینا بھرتی ریلی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

ضلع نظام آباد کے اہل نوجوانوں سے استفادہ کی خواہش: ضلع کلکٹرراجیو گاندھی ہنمنتو

انڈین ایئر فورس میں اگنی ویر وائیوسینا بھرتی ریلی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

ضلع نظام آباد کے اہل نوجوانوں سے استفادہ کی خواہش: ضلع کلکٹرراجیو گاندھی ہنمنتو

 

نظام آباد:30 /مئی(محمد یوسف الدین خان  ) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ بھارت وایو سینا (ہندوستانی فضائیہ) میں اگنی ویر وایو (موسیقار) کے عہدوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اہل نوجوان خواتین اور مردوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آن لائن درخواست دیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر گرپریت اٹوال اور نان کمیشنڈ آفیسر سندیپ نے آج جدید کلکٹریٹ کمپلیکس میں کلکٹر کے چیمبر میں ضلع انتظامیہ کے ہمراہ اگنی وئیر ایئر بھرتی ریلی کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتونے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ اگنی وئیر وایو سینا (موسیقار) کے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے جولائی کے مہینے میں ایک بھرتی ریلی منعقد کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ بھرتی ریلی کانپور اور بنگلور شہروں میں منعقد کی جائے گی۔ ایسے امیدوار جنہوں نے دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کی اور 2/ جنوری 2004 ء سے 2/ جولائی 2007 ء کے درمیان پیدا ہوئے ہیں اس کے لئے اہل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صرف وہ موسیقار جو پیانو، گٹار، وائلن، سیکسوفون، طبلہ وغیرہ میں سے کسی ایک ساز میں ماہر ہوں وہ آن لائن درخواست دیں موسیقاروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ اہل امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 5 /جون سے قبل //agnipathvayu.cdac.in//:https کے ذریعے آن لائن درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی داخلہ کارڈ درخواست دہندگان کو ہندوستانی فضائیہ سے آن لائن جاری کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایڈمٹ کارڈ میں بھرتی ریلی کی تاریخ، وقت، مقام وغیرہ شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایڈمٹ کارڈ رکھنے والوں کو ہی بھرتی جلسے کی ریالی میں اجازت دی جائے گی۔ کلکٹر نے ضلع کے اہل نوجوان اور خواتین کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ضلع کلکٹر نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اگنی ویر وایو سینا (موسیقار) کے عہدوں پر تقررات کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وسیع مہم چلائیں۔

 

فضائیہ کے عہدیداروں سے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتوکے ہمراہ ضلع پریشدسی ای او اوشا، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر ایس سرینواس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر درگا پرساد، ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس ڈیولپمنٹ آفیسر متینا و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button