اسپشل اسٹوری

نعشوں کے درمیان اپنے بیٹے کو ڈھونڈتا غمزدہ باپ۔ دلوں کو جھنجھوڑ نے والا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اڈیشہ ٹرین سانحہ کے بعد جہاں لوگ مہلوکین اور زخمیوں میں اپنوں کو ڈھونڈ رہے تھے وہیں سوشل میڈیا پر ایک غمزدہ باپ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے لاپتہ بیٹے کو نعشوں کے درمیان ڈھونڈ رہا ہے۔ دلوں کو جھنجھوڑ دینے والے اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ اوپر والے سے دعائیں کررہے ہیں کہ اس مجبور باپ کو اس کا بیٹا صحیح سلامت زندہ مل جائے۔

 

 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص نعشوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہا ہے۔نعشوں کے اوپر ڈھکی چادریں ہٹا کر وہ ایک ایک کا چہرہ دیکھ رہا تھا۔ حالانکہ وہ اپنی اولاد کو نعشوں کے درمیان تلاش کررہا تھا لیکن اسے امید ہے کہ اس کا بیٹا اسے زندہ مل جائے۔جب وہ نعشوں کے درمیان اپنے بیٹے کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا تو رونے لگا اور جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا اسے اس کا بیٹا ملا تو وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پایا اور کہنے لگا” ملتا نہیں ہے” اڈیشہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 275 تک پہنچ گئی۔ مقام حادثہ پر جگہ جگہ انسانی اعضاء بکھرے پڑے تھے اور نعشوں کے ڈھیر نظر آرہے تھے۔

 

 

ریاستی حکومت نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 288 نہیں بلکہ 275 ہے۔ مزید بتایا گیا کہ چند نعشوں کو دوبارہ گنتی میں شامل کیا گیا تھا اس لئےیہ تعداد 288 بتائی جارہی تھی۔ مرنے والوں کی تعداد کے معاملے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سکریٹری پردیپ کمار جینا نے کہا "ہندوستانی ریلوے نے مرنے والوں کی تعداد 288 بتائی تھی اور ہم نے ہفتہ کو بھی اس کی اطلاع دی تھی۔ کل رات (ہفتہ) سے بالاسور ضلع مجسٹریٹ اور ان کے تمام افسران نے ٹریک، ہسپتال اور دو عارضی پوائنٹس سے برآمد ہونے والی تمام نعشوں کی دوبارہ گنتی کی ہے۔ انہیں پتہ چلا ہے کہ چند نعشوں کی دو گنتی کی گئی تھی۔ اضلع کلکٹر نے باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ صبح 10 بجے تک حتمی ہلاکتوں کی تعداد 288 کے بجائے 275 ہے،” چیف سکریٹری پردیپ جینا نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button