جرائم و حادثات

28 سال کی عمر میں 121 چوریاں، قبرستان میں چوری کا مال چھپانے والا چورگرفتار

وجئے واڑہ: آندھراپردیش میں پولیس نے ایک ایسے چور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں 28سال میں چوری کی 121وارداتیں انجام دی تھیں، وہ مسروقہ مال کو قبرستان میں چھپا دیا کرتا تھا اور وہیں پر ہی رہا کرتا تھا ۔۔اس چور کی شناخت ٹی سریندر کے طور پر کی گئی ہے، وہ بائیکس کی چوری اور مقفل اپارٹمنٹس میں چوری کیاکرتاتھا۔چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے سے بچنے کیلئے سریندر کافی احتیاط کرتا تھا،چوری کے لئے جانے کے دوران وہ کبھی بھی سل فون کا استعمال نہیں کرتااورہمیشہ ہاتھوں میں دستانے پہناکرتاتھا۔ اس نے مسروقہ رقم اور زیورات کو چھپانے کیلئے قبرستان کا انتخاب کیا تھا جہاں اُس نے ایک گڑھا کھودرکھا تھا۔اس گڑھے میں وہ یہ مال رکھاکرتاتھا۔اس کے مکمل مسروقہ مال کی مالیت 21لاکھ روپئے ہے جس میں مسروقہ زیورات بھی شامل ہیں۔پولیس نے یہ مسروقہ مال ایک قبرستان کے گڑھے سے برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button