نیشنل

10 سال پرانے آدھار کارڈ ہولڈرز کیلئے اہم اطلاع

نئی دہلی: یو آئی ڈی اے آئی نے ایسے افراد کو جنہوں نے اپنا آدھار دس سال پہلے بنوایا تھا اور اس کے بعد کبھی اپ ڈیٹ نہیں کروایا ہے ایسے افراد سے دستاویز اپ ڈیٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔ ادارے نے کہا کہ یو آئی ڈی اے آئی نے اس ضمن میں آدھار ہولڈرس کو دستاویز اپ ڈیٹ کی سہولت مقررہ فیس کے ساتھ دی ہے اور آدھار ہولڈر شناختی کارڈ اور پتہ کے ثبوت سے متعلق دستاویز کو آدھار ڈیٹا میں اپ ڈیٹ کرسکتے ہے۔ یہ سہولت آن لائن بھی دستیاب ہے۔UIDAI ایک قانونی اتھارٹی ہے، جسے حکومت ہند نے آدھار ایکٹ 2016 کے تحت 12 جولائی 2016 کو قائم کیا تھا۔ یہ دوہری اور جعلی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے تمام باشندوں کو ‘آدھار’ نامی منفرد شناختی نمبر (UID) جاری کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button