نیشنل

اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے مرکزی حکومت کی منظوری

ممبئی _ 24 فروری ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے سبز جھنڈی دکھا دی ہے۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی شمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھ دیا گیا، اس سلسلے میں مہاراشٹر  حکومت کے پہلے سے لئے گئے فیصلے پر مرکزی حکومت کی منظوری کی مہر لگ گئی۔

 

 

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے ٹویٹر پر اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ خطوط کو پوسٹ کیا۔ مرکز نے کہا کہ انہیں شہروں کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندو برادری ہمیشہ سے ان دونوں شہروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button