Uncategorized

انسٹاگرام کا سرور ڈاون _ لاکھوں اکاؤنٹ معطل

حیدرآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان کے کئی مقامات پر پیر کی شام سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کا سرور ڈاوٴن ہوگیا ۔انسٹاگرام کے لاکھوں  صارفین کے اکاونٹ بھی معطل ہوگئے ۔ بہت سے لوگوں کو یہ پیغام موصول ہوا کہ "ہم نے 31 اکتوبر 2022 کو آپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔”

انسٹاگرام نے ٹویٹر پر اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  "ہمیں معلوم ہے کہ آپ میں سے کچھ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے۔ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button