نیشنل

ہندوستان بنے گا بھارت۔ صدر جمہوریہ ہند کے دعوت نامہ میں "پریسیڈنٹ آف انڈیا”کے بجائے لکھا گیا "پریسیڈنٹ آف بھارت”

نئی دہلی: کیا ملک کا نام بھارت رکھا جا رہا ہے؟ اس سلسلے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھی لیکن آج جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے اس بات کے اشارے ملتے ہیں کہ اب وطن عزیز کا نام انڈیا یا ہندوستان نہیں بلکہ صرف بھارت کہلائے گا۔

 

 

امکان ہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی اجلاس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ برسا برس سے وطن عزیز کو ہندوستان بھارت اور انڈیا کے نام سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

 

 

ان قیاس ارائیوں کو تقویت اس لیے بھی مل رہی ہے کیونکہ راشٹر پتی بھون سے جی 20 سربراہان اجلاس کے جن مہمانوں کو عشائیہ پرمدعو کرنے کے لیےجو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے اس میں پریسیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریسیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی آر ایس ایس کےسربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ وطن عزیز کو انڈیا یا ہندوستان نہیں صرف بھارت کہا جائے ان کے بیان کے فوری بعد یہ بہت بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button