ایجوکیشن

آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم کے زیر اہتمام 18مارچ کو عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عصری درسگاہوں سے دینی تقاضوں کی تکمیل پوسٹرس کا رسم اجرا

آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم کے زیر اہتمام 18مارچ کو عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عصری درسگاہوں سے دینی تقاضوں کی تکمیل پوسٹرس کا رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔

آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم کے کرسبانڈنٹ جناب محمد جعفر علی متین نے آکسفورڈ ہائی اسکول کھمم میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے زیرِ اہتمام پہلا اجلاس عام بعنوان عصری درسگاہوں سے دینی تقاضوں کی تکمیل بتاریخ 18مارچ بروزہ ہفت بوقت بعد نماز مغرب 6.45pm بمقام بھکتارام داس کلاکشیترم نزد آر ڈی او آفس کھمم میں منعقد کیا جارہاہے اس موقع پر محمد جعفر علی متین نے اجلاس کے پوسٹر کا رسم اجراء کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس عام میں مہمان خصوصی خطیب بے مثال مقرر شیرین بیان مفتی احمداللہ نثار صاحب قاسمی ناظم دارالعلوم رشیدیہ و صدر دارالافتاء والارشاد حیدرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا

 

مقامی علمائے کرام میں مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم مفتی محمد جلال الدین صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کھمم نوجوان فاضل مفتی احمد اشاعتی و قاسمی امام وخطیب مسجد برھان کھمم اعزازی مہمان جناب خلیل احمد خان صاحب مقامی امیر جماعت اسلامی شہر کھمم کے خطابات ہونگے محمد جعفر علی متین نے صحافیوں کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں آکسفورڈ ہائی اسکول کے طلباء تلاوت قرآن مجید.احادیث.دعائیں.تقریروں.اور مکالمہ کی شکل میں دینی تعلیمی مظاہرہ پیش کرینگے حافظ محمد جواد احمد امام وخطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اپیل کی ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے شہر کھمم کے لئے سعادت مندی اور نیک امیدوں کا باعث ہے اس لیے کہ شہر کھمم کے تمام مسلمانوں سے بالخصوص کھمم شہر کے علماء و حفاظ اور دانشوروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ضرور شرکت فرماکر اس جلسہ کو کامیاب بنائیں اور طلبہ کی اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اس موقع پر دینی تعلیمی مظاہرہ میں کامیاب ہونے والے آکسفورڈ ہائی اسکول کے طلباء میں انعامات بھی مہمان علمائے کرام کے ہاتھوں تقسیم کیے جائے گے نوٹ خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم رہے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button