جنرل نیوز

ونپرتی کے مجلسی وفد کی ایڈیشنل ایس پی سے نمائندگی _ ماہ رمضان میں رات دیر گئے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست

ونپرتی 19 مارچ (پریس نوٹ) محمد عبد الرحیم صدرمجلس اتحاد المسلمین ضلع‌ ونپرتی کی قیادت میں مجلسی قایدین کے ایک وفد نے ضلع ونپرتی ایڈیشنل سپرینٹنڈنٹ آف پولیس شاکر حسین سے ملاقات کرکے رمضان المبارک میں بازار پہلے بیس دنوں میں رات بارہ بجے اور آخری دہے میں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

 

،افطار کے وقت شام پانچ بجے سے سات بجے تک وہیکل چکنگ نہ کرنے اور ،پوسٹ آفس ،بس اسٹانڈ ، و سرکاری دواخانہ ،راجیو جوک ، گاندھی چوک علاقوں میں میوہ فروشوں حریص کے دکانداروں کو یراساں نہ کرنے اور میوہ بنڈی‌رانوں اور حریس کی دکانوں پر ٹریفک میں خلل کےنام‌پر جرمانے عائد کرنے سے گریز‌ کرنے کے  مطالبوں پر مبنی تحریری یاد داشت پیش کی۔

 

ایڈیشنل ایس۔پی نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی واقفیت کے بعد رمضان سے قبل فیلڈ لیول کے پولیس عہدیداروں سے مشاورت کے بعد مثبت حتمی فیصلہ لینے کا تیقن دیا بعد ازاں وفد ضلع کلکٹر آشیش سنگوان سے ملاقات کرکے مساجد کے اطراف و اکناف صاف صفائی کے انتظامات اور پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کرنے کی یاداشت پیش کی وفد‌ میں محمد عبدالرحیم، محمد ضمیر احمد خان معتمد ضلع ونپرتی، محمد خواجہ خزانچی ،محمد نوید اور دیگر مجلسی قایدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button