بزنس

سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ _ جانئے حیدرآباد میں فی تولہ سونے کی قیمت

حیدرآباد _ 19 مارچ ( اردولیکس) سونا خریدنے والوں کے لئے ایک بری خبر ہے سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے سونے کی قیمت  گزشتہ کچھ عرصے سے بڑھ رہی تھیں اور گر رہی تھیں، اتوار کو قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ شادیوں کا موسم ہونے کی وجہ سے سونے کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ حیدرآباد کے بازار میں آج 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 1630 روپے بڑھ کر 60,320 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 22 کیرٹ سونا 1500 روپے اضافے سے 55300 روپے  ہو گیا۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ آج ایک کلو چاندی کی قیمت 74,400 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button