تلنگانہ

جمہوریت خطرہ میں ہے۔بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر ملک پر حکومت کر رہے ہیں: چیف منسٹرکیرالہ کا کھمم کے جلسہ سے خطاب

ھمم: کیرالہ کے چیف منسٹر پنارائی وجین نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ وہ کھمم ضلع میں منعقدہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ کی ترقی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔

چیف منسٹر کیرالہ نے کہا کہ مرکز کے رویہ کی وجہہ سے سیکولرازم خطرے میں ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کا آئین بحران کا شکار ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ وہ گورنروں کے ذریعہ ریاستوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن ریاستوں میں اپوزیشن کی حکومت ہے، وہاں بی جے پی ایم ایل اے خرید کر حکومتوں کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملک کو ذات پات اور مذہب کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مادری زبان کو ختم کرنے کی کوشش کے تحت ریاستوں پر ہندی کو زبردستی نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں وفاقیت کی روح کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ہمیں آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کے خلاف کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button