نیشنل

بھاری درخت مندر کے ٹین شیڈ پر گرنے سے 7 افراد ہلاک، کئی زخمی _ مہاراشٹر کے اکولا ضلع میں واقعہ

اکولا _ 10 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے  اکولا ضلع کے پارس علاقے میں بابوجی مہاراج مندر میں آرتی کے دوران ٹین شیڈ پر نیم کا  درخت گرنے سے  7 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اتوار کی رات تیز ہواؤں کے ساتھ غیر موسمی بارش کے باعث نیم کا درخت گر گیا اور 40 سے 50 افراد جو ٹین شیڈ کے نیچے بارش سے بچنے جمع تھے دب گئے۔

 

 

اکولا ضلع میں 9 اپریل کی شام آندھی کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ دریں اثنا، اکولا ضلع کے بالاپور تعلقہ کے پارس گاؤں میں بابوجی مہاراج سنستھان میں آرتی چل رہی تھی۔

 

مندر کے علاقے میں ٹین شیڈ کے نیچے 45 سے زیادہ لوگ درشن کرنے اور بارش سے خود کو بچانے کے لیے موجود تھے۔ شیڈ کے نیچے موجود تمام لوگ اس کے نیچے دب گئے۔

 

اس واقعے میں اب تک 7 افراد جان جا  چکی ہے  کچھ لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور زخمیوں کی تعداد 25 ہے۔

 

ان میں سے پانچ شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ تمام زخمی اکولا کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اکولا کلکٹر نیما اروڑہ، ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر سنجے کھڈسے، پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوگے کے ساتھ   بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button