مضامین

رمضان المبارک میں تقویٰ، تزکیہ، جسم، دل، دماغ اور روح کی تطہیر کر اعلیٰ روحانی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے.

 

ڈاکٹر محمد قطب الدین (ماہر نفسیات شکاگو امریکہ)

 

نارائن پیٹ: رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، دنیا میں بسنے والا ہر صاحب ایمان خوشی سے جھوم رہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہا ہے. اپنے کسی ہر دلعزیز کے گھر آنے پر یا گھر میں نومولود کی آمد پر خوشی و جشن کا ماحول ہوتا ہے. اس کے لیے بڑی تیاریاں کی جاتی ہیں تمام چھوٹی بڑی باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے. گھر کا ہر ایک فرد اس میں کیا بوڑھا، کیا جوان، عورتیں، مائیں، بہنیں سب استقبال کے لیے بے چین رہتی ہیں. بس کچھ اسی طرح سے مسلمان رمضان المبارک کا انتظار کرتے ہیں. اب بس کچھ ہی دنوں کی بات ہے پہلا روزہ شروع ہوگا، تراویح اور تلاوت قرآن پاک کا دور شروع ہوگا.

اس بابرکت میں مہینے میں جس میں قرآن پاک نازل ہوا، روزہ فرض کیے گئے، عبادتوں کے ثواب کو کئی گنا زیادہ کردیا گیا ہے. اس مہینے سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم کچھ باتوں کا خیال ضرور رکھیں اور اپنا پورا وقت اس میں لگائیں.

اسلام میں کوئی بھی محض حکم نہیں بلکہ اس میں بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں پوشیدہ ہوتی ہیں. اسلام میں جو بھی احکامات دیے گئے ہیں ان کی عمارت روحانی، اخلاقی، اجتماعی اور مادی فوائد اور منفعتوں کے ستونوں پر قائم ہے.

قرآن کریم میں ان تمام حقائق اور رموز کو صرف ایک لفظ "تقویٰ” سے بے نقاب کردیا ہے یعنی اصل مقصد ظاہر کردیا ہے.

کلام اللہ میں روزہ کے اغراض و مقاصد، فوائد و ثمرات کو تین مختصر فقروں میں آسانی سے بیان کردیا گیا ہے..

(1)سورہ بقرہ کی آیت نمبر 185 میں "تاکہ خدا نے جو تم کو ہدایت کی ہے اس پر اس کی بڑائی اور عظمت ظاہر کرو”.

(2)سورہ بقرہ کی 185 آیت میں کہا گیا ہے کہ "و لعلکم تشکرون” ہدایت ملنے پر اللہ کا شکر کرو-

(3)سورہ بقرہ آیت نمبر 183، "لعلکم تتقون. تاکہ تم پرہیزگار بنو یا تمہارے اندر تقوی پیدا ہو.”

 

گویا رمضان المبارک میں تقوی کا حصول، شکر گزاری کا جذبہ اور حامل قرآن پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل پیروی کا نام ہے.

بنیادی طور پر رمضان جسمانی، جذباتی اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے تاکہ آپ اپنے نفس اور انا پر قابو پانا سیکھیں۔

ہم جانتے ہیں کہ

رمضان اسلامی کیلنڈر کا 9واں مہینہ ہے. 1. صوم، طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک ایک ماہ تک روزہ رکھنا 2. تراویح، عشاء کے بعد راتوں کی نماز 3. قیام الیل ، دیر رات کی نماز 4. اعتکاف، تزکیہ نفس اور اللہ سبحانہ وتعالی کا قرب حاصل کرنے کی واحد نیت سے مسجد میں ٹھہرنا۔ 5 تقویٰ، اور تزکیہ یعنی جسم، دل، دماغ اور روح کی تطہیر تاکہ اعلیٰ روحانی مقام حاصل کیا جاسکے۔ 6 .رمضان ایک مقدس مہینہ ہے کیونکہ اس بابرکت مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوا۔ 7 .لیلۃ القدر آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے ایک ہے .عام طور پر یہ 27ویں رات کو منائی جاتی ہے . 8 .زکوٰۃ اور صدقات . آپ کی آمدنی کا 2.5 فیصد لازمی ہے جو کافی امیر ہیں اور اضافی صدقہ غریبوں کو دیا جائے۔

اگر ہم نے پورا مہینہ روزہ رکھ کر اس کے اصل فوائد و برکات اور مقاصد سے پورا پورا فائدہ اٹھا نہیں سکیں تو سوائے بھوکا رہنے کے ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آئے گا.. اور آخر میں یہ کہنا پڑے گا کہ "کہاں گئے تھے کہیں نہیں، کیا لائیں کچھ نہیں.

اللہ پاک ہم سب کو رمضان المبارک کے برکات، انوار سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے. آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button