ہیلت

ناندیڑ میں 23 اور 24 مارچ کو ذہنی معذور بچوں کے لئے مفت میڈیکل کیمپ

23/ اور 24 / مارچ کو ناندیڑ میں راجستھان ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام دماغی امراض کے بچوں کی مفت تشخیص کے کیمپ کا انعقاد 

 

نظام آباد:20/ مارچ (اردو لیکس) جے وکیل فاونڈیشن ممبئی،کمال ادوادیا فاونڈیشن ممبئی، اور راجستھان ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے اشتراک سے 0-18 سال کے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے دماغی امراض کی تشخیص اور علاج کیلئے ایک ہیلت کیمپ 23 اور 24 / مارچ کو آر آر ملپانی منٹل ریٹائر اسکول نزد بالا جی ٹمپل، عقب اگریکلچر پروڈیس کمیٹی مگن پورا نیو مونڈا ناندیڑ پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جہاں پر معروف نیوٹرالوجیسٹ ڈاکٹر انیتا ہگیڑے اطفال ماہر لسوک اور واڈیا ہاسپٹل ممبئی اور ان کی طبی ٹیم کے ساتھ شرکت کریں گی۔

 

اس کیمپ کی خصوصیت ایم آر آئی، سٹی اسکیائن، ٹو ڈی ایکو، ای ای جی، ای سی جی، ایکسرے اور پیتھالوجیکل معائنہ، ضرورت کے مطابق مریضوں کے سرجری، 6 ماہ کی ادویات مفت فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے سنجے رومالے 9067377520، محمد صابر حسین صدر سارا فاؤنڈیشن نظام آباد 9440927646 سے ربط پیدا کرتے ہوئے رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button