نیشنل

آئسکریم میں نکلی کٹی ہوئی انسانی "انگلی” _ آئسکریم کھانے والی خاتون کے اڑ گئے ہوش

ممبئی _ 13 جون ( اردولیکس ڈیسک) ممبئی کے ملاڈ علاقے میں ایک انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر کو آئس کریم کون کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی ملی ۔ خاتون نے اس کی تصویر شیئر کی اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے آئس کریم آن لائن آرڈر کی تھی۔

 

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ آئس کریم کون میں انسانی انگلی موجود تجی ۔ مزید تصدیق کے لیے  آئس کریم سے ملنے والے انسانی انگی کو ٹیسٹ کے لئے ایف ایس ایل  بھجوا دیا ہے۔ ملاڈ پولیس نے آئس کریم کمپنی کے خلاف  دفعہ 272، 272 اور 336 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

برینڈن سیراؤ (27)  سالہ خاتون ڈاکٹر نے چہارشنبہ کے روز ایک آن لائن ڈیلیوری ایپ کے ذریعے آئس کریم کون کا آرڈر دیا،  خاتون نے بتایا کہ آئس کریم کے اندر تقریباً 2 سینٹی میٹر لمبا انسانی انگلی کا ٹکڑا تھا۔ سیراؤ پیشے سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں

 

خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ اس نے آدھی سے زیادہ آئس کریم کھا لی تھی  لیکن جیسے ہی اسے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے تو اس نے آئس کریم میں ایک کٹی ہوئی انسانی انگلی دیکھی۔  جس کے بعد خاتون ملاڈ تھانے پہنچ گئی۔ ملاڈ پولیس نے یمو آئس کریم کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے آئس کریم کو جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔

 

۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جس جگہ پر آئس کریم بنائی اور پیک کی گئی تھی اس کی بھی تلاشی لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button