نیشنل

بہار میں دسویں جماعت کے نتائج جاری _ 16 لاکھ طلبہ میں محمد رومان اشرف ٹاپر رہے

پٹنہ _ 31 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) بہار اسکول ایگزامینشن بورڈ ( دسویں جماعت) کے امتحانات کے نتائج جاری ہوگئے ہیں جس میں 16 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔جن میں اسلامیہ اسلامیہ ہائی اسکول، شیخ پورہ کے ایک مسلمان طالب علم محمد رومان اشرف نے بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) میں ریاست بھر میں ٹاپ کیا ہے انھوں نے 489 (97.8℅) نمبر حاصل کرکے بی ایس ای بی 10ویں میں ٹاپر  رہے۔

ریاست کے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر نے دوپہر 1:15 بجے نتیجہ کا اعلان کیا۔ اس سال تقریباً 16 لاکھ بی ایس ای بی کلاس 10 کے طلباء کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 81.04% طلباء پاس ہوئے۔

 

بہار بورڈ کے عہدیداروں نے اس سال انعامات دینے کا انتخاب کیا ہے،  پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام ملے گا۔ ، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ہر ایک کو بلترتیب 90 ہزار اور 75 ہزاع روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button