جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول میں جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد

نارائن پیٹ: 21 مارچ (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر کے ماڈرن ہائی اسکول میں عظیم الشان پیمانے پر جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک منایا گیا جسکی صدارت الحاج محمد خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد شفاعت علی نظامی کامل جامعہ نظامیہ’ اور مولانا فاروق بن مخاشن نظامی کامل جامعہ نظامیہ نے شرکت کی۔ علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقبال رمضان کے حوالے سے کچھ سننا سنانا یہ نبی اور اصحاب نبی کی سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ کا مہمان مہینہ ہے یہ ایسا مہمان ہے جو اپنے ساتھ ڈھیر سارے تحفے تحائف لیکر آتا ہے۔ یہ تحفے ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی دلانے والے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اس رمضان کو انقلابی بناو اپنے اندر تبدیلی لائیں۔ نمازیں روزے تراویح’ تلاوت قرآن مناجات سے اس مہینہ کو گزاریں۔آخر میں صلوات سلام پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔شہ نشین پر حافظ عبدالقیوم’ حافظ محمد غوث خلیفہ’ حافظ محمد فخرالدین تاج’ نظیر صوفی’ نظام الدین چاند’ محمد غوث ٹنگسال’ محمد ذاکر تاج’ ودیگر موجود تھے۔ جلسہ کی کارروائی عبدالقدیر سنڈکے نے چلائی

متعلقہ خبریں

Back to top button