تلنگانہ

ای ڈی کے وضع کردہ تمام الزامات بے بنیاد۔موبائل فونس کی تحقیقاتی ایجنسی کوحوالگی بے گناہی کا ثبوت: کویتا

حیدرآباد 21/, مارچ (اردو لیکسبی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون کو تباہ کردئیے ہیں ۔ دختر وزیراعلیٰ نے ایجنسی کو اپنے استعمال شدہ فون پر مشتمل 2 کور جمع کرائے جب وہ دہلی ایکسائز پالیسی سے منسلک اپنے بیان کی ریکارڈنگ کے لیے حاضر ہورہی تھیں ۔ ای ڈی کے ان الزامات کے تناظر میں کہ رکن کونسل کویتا نے اپنے استعمال کردہ کئی فونز تبا ہ کردئے ہیں ، کویتا نے ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوگیندر کو ایک مکتوب تحریر کیاجس میں بتایا گیا کہ تحقیقاتی حکام کو ان کی مناسب مدد اور تعاون کے تسلسل میں ، وہ اپنے تمام سیل فونس جمع کر رہی ہیں جو انہوں نے ماضی میں استعمال کئے تھے ۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ فونز ان کے حقوق اور ان کے پرائیویسی کے حق کے باوجود کیس سے متعلق شفاف تحقیقات کوملحوظ رکھتے ہوئے جمع کئے جا رہے ہیں۔

11 مارچ کے بعد سے تیسری بار حاضری کے لیے ای ڈی کے دفتر پہنچ کر، بی آر ایس ایم ایل سی پراعتماد دکھائی دیں اور چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ان کا انتظار کر رہے پارٹی کیڈر کو ہاتھ لہراتے ہوئے جواب دیا اورانہوں نے استعمال شدہ سیل فون کے دو کور بھی ای ڈی کے دفتر جانے سے قبل میڈیا کو دکھائے ۔
بی آر ایس رکن قانون ساز نے واضح کیا کہ انہیں ای ڈی نے پہلی بار مارچ 2023 میں طلب کیا تھا اور اسی لیے نومبر 2022 میں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات نہ صرف غلط بلکہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے عوام کے سامنے ہماری شبیہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچے اور عوام میں بی آر ایس پارٹی کو بھی بدنام کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی اہم ایجنسی ان کارروائیوں میں آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کے فریضہ کو سبوتاژ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button