ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی اسکول ناگارام نظام آباد میں داخلے جاری 

دوسرا سکشن VII,VI,V اور VIII جماعتوں کیلئے اجازت 

اقلیتی اقامتی اسکول ناگارام نظام آباد میں داخلے جاری 

دوسرا سکشن VII,VI,V اور VIII جماعتوں کیلئے اجازت 

نظام آباد:28/ مئی (اردو لیکس) محترمہ عائشہ مسرت خانم سکریٹری ٹمریز نے تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز ناگارام نظام آباد میں جماعت VII,VI,V اور VIII کے دوسرا سکشن کی فی کلاس 40 نشستیں پرُ کرنے کی اجازت / منظوری دی تاکہ شہری علاقہ میں واقع ناگارام میں اقلیتی طبقات کے طلباء ٹمریز کے تعلیمی سہولتیں سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔

 

سکریٹری ٹمریز نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز، ناگارام کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی، داخلے اور نتائج اور تمام بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے نو تعمیر شدہ عمارتیں کی تکمیل کیلئے ضروری اقدامات دیا جائے۔ جس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے گی اور ہدایت دی کہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول میں جماعت Vتا VIII (جماعت پنجم تا ہشتم) تک دوسرے سکشن کیلئے درخواستیں طلب کریں اور جلداز جلد تمام نشستیں پرُ کریں۔ اس موقع پر آر ایل سی محمد عبدابصیر نے ناگارام اسکول و کالج کے اساتذہ کا تعارف کروایا

 

اور مسابقتی امتحانات کیلئے رینک سے واقف کروایا اور تیقن دیا کہ ٹمریز کیلئے تعلیمی ادارون میں معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت اور مسابقتی رحجان کو فروغ دیا جاتا ہے اُردو زبان اول اور دینیات کا معقول انتظام کیا گیا۔ لڑکیوں کیلئے مکمل تحفظ اور شخصی نشو و نما پر توجہ دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول کا قیام 1988میں ذریعہ تعلیم اُردو سے عمل میں لایا گیا۔ بعدازاں ٹمریز میں 2017 ء ضم ہوکر انگلش میڈیم اُردو زبان اول کی حیثیت سے تعلیم فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں اقلیتی اسکول و کالجس میں تعلیمی سال 2024-25 کیلئے داخلے جاری ہیں اولیائے طلباء اور مسلم نمائندگی پر ناگارام اسکول میں دوسرا سکشن کی منظوری حاصل ہوئی تاکہ شہری حلقہ کے طلباء بھر پور استفادہ کریں

 

اس ادارہ میں دسویں جماعت 2024 کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں معیاری تعلیم اورشخصی توجہ دی جاتی ہے اسپورٹس و این سی سی کی سہولت دستیاب ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ داخلے کیلئے پہل کریں اور مستحق طلباء کو واقف کروایا جائے۔ مزید تفصیلات کیلئے پرنسپل کرن گوڑ 9441632677 اور اڈمیشن ذمہ دار عبدالعزیز خان ٹی جی ٹی اُردو 9010456538 سے ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button