ہیلت

سعودی عرب: اعضا کی پیوند کاری سے 6 مریضوں کی جان بچالی گئی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں طب کے شعبہ میں مسلسل تحقیق و ترقی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اس کا ثبوت حالیہ عرصہ میں شائع ایک خبر سے ملتا ہے۔  دماغی طور پر وفات پانے والے تین افراد کے اعضا کی پیوند کاری سے 6 مریضوں کی جان بچالی گئی ہے۔

 

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق اعضا کی پیوند کاری کے مرکز کی نگرانی میں کامیاب آپریشن ہوئے ہیں۔مرکز نے کہا ہے کہ ریاض کے کنگ عبد العزیز طبی مرکز میں تین مریض دماغی طور پر وفات پاگئے تھے۔ ’سعودی پروٹوکول کے مطابق لواحقین سے رابطہ کرکے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری لی گئی ہے‘۔

 

 

’دماغی طور پر وفات پانے والے مریضوں سے لئے گئے اعضا سے تین مرد اور تین خواتین کی جان بچائی گئی ہے۔ ایک 43 سالہ مریض کو دل کی پیوند کاری کی گئی، تین مریضوں کو جگرجبکہ دو مریضوں میں گردوں کی پیوند کاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button