جنرل نیوز

کانگریس کو ووٹ دینے جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کا متفقہ فیصلہ ۔

 

جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کے جنرل سیکریٹری مفتی استقام الدین قاسمی کی اطلاع کے بموجب ،،آج 5.مئی بروز اتوار صبح 7.بجے سے ظہر تک موتی مسجد پداپلی میں جمعیۃ علماء کا ماہناضلعی مشاورتی اجلاس کا آغاز مفتی شفیق اسعدی کی قرات کلام پاک سےہواجلسے کی صدارت مولانا محمد منور صاحب امام جامع مسجد گوداوری نے فرمائی حافظ عبدالکریم صاحب صدر جمعیۃ منڈل رام گندم نے ابتدائی کلمات میں جمعیۃ کے مقاصد پر روشنی ڈالی مولانا لطیف الرحمن صاحب گوداوری گھنی نے موجودہ ایلکشن میں سیکولر پارٹی کو کامیاب بنانے کی انتھک کوشش پر زور دیا

مولانا جمیل صاحب حسامی نے ترغیب دیا ہے کہ مطمئن ہوکر نہ بیٹھیں بلکہ سوفی صد متحدہ ووٹنگ کی محنت کریں مولانا عبدالرحمن شاکر صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی نے مسجد وار یا محلہ وار نوجوانوں کو ایلکشن محنت کیلیۓ تیار کرنے کو کہا اس دن خواتین کیلئے آٹوز کا نظم رکھنے پر اہمیت دیا

 

مفتی استقام قاسمی جنرل سیکریٹری ضلع پداپلی نے ملک کے تمام حالات پر روشنی ڈالی مولاناسید توصیف نے کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے پر زور دیا اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی محمد لئیق اللہ کی موجودگی میں تمام اراکین کی رضامندی سے یہ قرارداد منظور ہوئی کہ کانگریس کو ووٹ دیں بلکہ تلنگانہ بھر میں کانگریس ملکی سطح پر انڈیا کی تائید کی گئی جس کیلیۓ محنت کے ساتھ خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی تاکید بھی کی گئی جسمیں ضلع کے علماء حفاظ کی بڑی تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button