انٹر نیشنل

جی سی سی نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’خلیجی تعاون کونسل ممالک GCC نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے‘۔ اس سلسلہ مین جاری خبر کے مطابق احمد الخطیب نے کہا کہ’ مشترکہ سیاحتی ویزے سے عالمی سطح پر منفرد ٹورسٹ فرنٹ کی حیثیت سے خلیجی ممالک کی پوزیشن مضبوط ہوگی‘۔

 

انہوں نے کہا کہ ’مشترکہ ویزے سے خلیجی ممالک کے درمیان رابطے موثر انداز میں آگے بڑھیں گے‘۔ سعودی وزیر سیاحت نے کہا ’مشترکہ سیاحتی خلیجی ویزے سے جی سی سی ممالک کے درمیان سیاحوں اور مقیم غیرملکیوں کو سیاحت کے لیے آمد رفت میں سہولت ہوگی‘۔

 

’مشترکہ سیاحتی ویزا سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا اوراس سے شرح نمو بڑھے گی‘۔ احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ ’وزارت کی خواہش ہے خلیجی ممالک میں سیاحت کی وزارتوں کے درمیان تعاون مزید بڑھے تاکہ علاقے میں معیشت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button