جنرل نیوز

کوہیر میں کنٹی ویلگو کے مرکز کا سرپنچ عطیہ جاوید کے ہاتھوں افتتاح

کوہیر _ 23 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں کنٹی ویلگو چوتھے مرکز کا آغاز بمقام سری شیشو مندر اسکول کوہیر میں بدست میجر گرام پنچایت سرپنچ عطیہ جاوید کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت چیف منسٹر چندر شیکھر راو کی قیادت میں ریاست کی عوام کو ہر شعبہ جات بالخصوص صحت عامہ کے شعبہ میں بہتر اور کارپوریٹ طرز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔اور ریاست تلنگانہ میں رو بہ عمل اسکیمات سے متاثر ہوکر ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی وہاں کی حکومتیں بھی حکومت تلنگانہ کی ان اسکیمات کو اپناتے ہوئے لاگو کررہے ہیں۔

 

نمائندہ سرپنچ نے کہا کہ کوہیر کا یہ کنٹی ویلگو چوتھا مرکز 14 دنوں پر مشتمل رہے گا۔ لہذا اہلیان کوہیر اس آنکھوں کے معائنہ کیمپ سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناگیندر پنچایت سیکریٹری لکشمن چاری گرام پنچایت اراکین گنیش ریڈی، شنکر وطب عملہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button