جرائم و حادثات

کویتا کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ،قابل اعتراض ویڈیو بنانے والا کریم نگر ضلع کا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے ڈٹیکٹیو انسپکٹر رویندر کے مطابق بی آر ایس پارٹی کے مقامی قائدین نے اس ماہ کی 20 تاریخ کو گچی باولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیوسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت بی چندر شیکھر کے طور پر کی گئی ہے، اس کا تعلق ضلع کریم نگر رامڑگو منڈل کے موضع وہی چرلہ سے بتایا گیا ہے۔ چندر شیکھر کو  کل گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button