جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے اڈلور میں بی آر ایس پارٹی کا اجلاس، مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کا خطاب

اوٹکور : 29 مارچ (اردو لیکس) کے سی آر حکومت ریاست تلنگانہ حاصل ہونے کے بعد کئی طرح کی فلاحی اسکیموں کو نافذ کیا، ان خیالات کا اظہار  مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے اڈلور موضع کی شنکر لنگیشورا سوامی مندر کے قریب منعقدہ آتما سمیلنم پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہا کہ ہر خاندان میں ہر فرد کو فائدہ ہوگا۔ تلنگانہ میں کے سی آر کی جانب سے متعارف کرائی گئی فلاحی اسکیمات حاصل ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں ترقی کی طرف گامزن ہے،

 

جیسے آسرا پنشن، فلاح و بہبود،کلیان لکشمی شادی مبارک، کے سی آر کٹ، رعیتو بندھو، رعیتو بیما، قدرتی وسائل، نرسری، کئی فلاحی کاموں کو نافذ کیا ہے۔ ان اسکیمات سے تلنگانہ ملک میں ایک مثال بن گیا ہے۔ بی آر ایس پارٹی کے قاٸدین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید ترقیاتی کام کئے جائیں گے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ کارکنان کو ایک بار پھر اپنی طاقت دکھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ بجوار و کوتا پلی مواضعات کے دیگر پارٹی کارکنان نے بی آر ایس پارٹی شمولیت اختیار کی رکن اسمبلی نے نوجوانوں پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا۔اس پروگرام بی آر ایس ریاستی قائد دیوری ملپا بھی شامل ہوئے۔زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڈ ایم پی پی ایلکوٹی لکشمی نارائن ریڈی نائب ایم پی پی ایلا گوڈ پی اے سی ایس چیئرمین بال ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی کو آپشن ممبر عبدالرحمن شبو،سدھاکر ریڈی لکشماریڈی ناگیریڈی سیوراماراجو ناٸب سرپنچ عبادالرحمان، کرشنا مینن

 

عبدالرحیم پورلہ، ایس ایم شکیل، انیل ریڈی سیوارامولو سریش،سمریدھی،ماٸنارٹی اوٹکور منڈل صدر شیخ سمیع،محمد آصف ماٸنارٹی ٹاٶن صدر اوٹکور، ناصر خان جے پرکاش ریڈی .ایلپا. بھاسکر ریڈی۔پارٹی کارکنوں، شائقین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button