جنرل نیوز

مدرسہ عربیہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ میں خوش نصیب طالب علم دلشاد نے ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی

قرآن مجید کا حفظ یاد ہونا ہمارے پیارے نبیﷺ کا معجزہ ہے، قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے خود اپنے ذمہ لی ہے، قرآن مقدس کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ نے خاص بندوں کے سینوں کا انتخاب کرتا ہے ، خوش نصیب بچے اور بچیاں ہی قرآن مجید کو مکمل یاد کرکے اللہ کے خاص بندوں میں شامل ہو جاتے ہیں، ضلع میدک کا قدیم بافیض مرکزی دینی مدرسہ دار العلوم حلیمیہ نظام پیٹ جو حضرت مولانا الشا ہ منیر احمد صاحب کالینہ ممبئی کی سرپرستی میں روز اول سے ہی دین کی اشاعت و حفاظت میں لگا ہوا ہے، آج مدرسہ ہذا کے ہونہار طالب علم عزیزم محمد دلشاد بن محبوب صاحب نے ایک بیٹھک میں اساتذہ مدرسہ حافظ محمد عبدالعزیزصاحب منیری زید مجدہ مولانا عبدالرؤف، حافظ محمد اطہر حافظ عمار حلیمی کی موجودگی میں صبح 8 آٹھ تا 4 چار بجے دن مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی، اس موقع سے دعائیہ اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا الحاج محمد انور صاحب ناظم مدرسہ ہذا (مجازصحبت حضرت مولانا شاہ منیر احمد صاحب مدظلہ ممبئی ) نے قیمتی نصیحت فرماکر دعا فرمائی اس موقع سے ارباب مدرسہ محمد اقبال، محمد عبدالرب، معین الدین نے شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی، محمد احمد محمدعثمان اصغر محمدطلحہ قاری عظمت اللہ خان ودیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button