جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں محکمہ تعلیم کا سینئر اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا _ ڈی ای او کے خلاف بھی مقدمہ درج

سنگاریڈی _ 24 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( ڈی ای او) پر   رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کیس میں ڈی ای او آفس کے سینئر اسسٹنٹ کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی کے ایک پرائیویٹ اسکول کے مالک نے ایس ایس سی کے نصاب کو آئی سی ایس ای میں اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈی ای او کو درخواست دی تھی ۔  اپ گریڈ کے لیے، اسکول انتظامیہ نے سینئر اسسٹنٹ رام کرشنا سے بات چیت کی۔ این ای سی دینے کے لیے ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا ۔  انہوں نے 50 ہزار پہلے ادا کردئے اور باقی 60 ہزار روپے بعد میں دینے پر رضامند ہو گئے۔ اسکول انتظامیہ نے اس ماہ کی 15 تاریخ کو اے سی بی سے رابطہ کیا کیونکہ وہ یہ رقم نہیں دینا چاہتے تھے۔

محکمہ تعلیم کے دفتر میں جمعہ کی دوپہر اسکول کے مالک نے سینئر اسسٹنٹ رام کرشنا کو 50000 روپے دیے ۔ اسے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی آنند نے کہا کہ سینئر اسسٹنٹ کے انکشاف کیا  کہ یہ رقم ڈی ای او راجیش کو بھی دی جائے گی، جس پر  ڈی ای او کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور نقد رقم ضبط کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button