جنرل نیوز

کھمم میں نصف گھنٹے کی بارش پر کھمم کی مرکزی ویرا روڈ تالاب میں تبدیل _ ترقی کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی

کھمم میں نصف گھنٹے کی بارش پر کھمم کی مرکزی ویرا روڈ تالاب میں تبدیل ہو گئی جس کھمم میونسپل  کارپوریشن کے بلند بانگ  دعووں کی قلعی کھل گئی ۔ جس سے  موسمی امراض کے پھیلنے کے قوی امکانات ہیں

 

آج کھمم شہر میں صبح کی اولین ساعتوں میں نصف گھنٹہ تیز بارش ہوی جس کی وجہ سے کھمم کے قدیم آر ٹی سی بس اسٹینڈ تا ویرا روڈ بابو راؤ پٹرول بنک تک سڑکوں پر تالاب کا منظر دیکھا گیا جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا بالخصوص بائک سواروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا کئ موٹر بائیکس کے سیلنسروں میں پانی جانے کی وجہ سے کئ موٹر بائیکس خراب ہوگئی

 

مانسون کی آمد سے قبل نالیوں کی صاف صفائی نھونے اور کوڑا کرکٹ کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوگئی بلدیہ کارپوریشن کھمم کے عہدیداران کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی  نصف گھنٹے کی بارش پر کھمم کی مرکزی سڑکوں پر جھیل جیسا منظر دیکھا گیا

 

واضح رہے کہ کھمم کی مرکزی ویرا روڈ جہاں پر خانگی کارپوریٹ سوپر اسپشالٹی ہاسپٹلس کی بوچھار ہے جہاں ضلع بھر سے اور پڑوسی اضلاع سے عوام علاج و معالجہ کے لئے ان ہی ہاسپٹلس سے رجوع ہوتے ہیں بارش کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل کے سامنے گندا پانی ٹھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے موسمی امراض کے پھیلنے کے بھی قوی امکانات ہے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سؤ کروڑوں کا بجٹ منظور کرنے کے دعوے کھوکھلے نظر آئے بارش کے موسم میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھمم شہر میں موسمی امراض سے عوام کو محفوظ رکھا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button