Uncategorized

ماہ رمضان المبارک میں اہل خیر حضرات سے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے لئے تعاون کی اپیل 

نارائن پیٹ: مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی ناظم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی جو پچھلے 32 سال سے مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی بانی مدرسہ کی سرپرستی میں دین کی تعلیم کو عام کرنے اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہے مدرسہ ھذا سے سینکڑوں طلباء فارغ ہوکر ملت کی رہنمائی اور رہبری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں شعبہ حفظ’ شعبہ ناظرہ’ شعبہ تجوید القرآن’ شعبہ قرآت’ شعبہ تحتانیہ’ کے علاوہ عصری تعلیم کا نظم ہے۔

 

مدرسہ ھذا میں جامعہ نظامیہ کا ہر سال سنٹر مقرر کیا جاتا ہے جس میں ممتحن کے طور پر جامعہ نظامیہ کے اساتذہ تشریف لاتے ہیں. اور اس امتحان میں امامت’ قضائت’ قرآت’ خطابات’ موذنی’ ملاں وغیرہ میں دیگر مدارس کے طلباء شریک ہوکر سند حاصل کرتے ہیں۔ دارالعلوم اشرفیہ میں دارالاقامہ( ہاسٹل) کا بھی نظم ہے۔ جس میں اندرون و بیرون طلباء کومفت قیام و طعام کے ساتھ علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی دارالاقامہ ہاسٹل میں طلباء کی تعداد 60ہے جبکہ مدرسہ ھذا میں جملہ طلباء کی تعداد80ہے جو اہل خیر حضرات کے تعاون سے تکمیل پاتے ہیں

 

۔ ماہ رمضان المبارک کے مسرت موقع پر اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے لئے اپنی زکوۃ’ صدقات’ عطیات وغیرہ سے تعاون فرمائیں۔ الحمدللہ مدرسہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا کام بھی جاری ہے۔ لہٰذا آپ حضرات اپنی رقم مدرسہ کا اکاؤنٹ نمبر 34040176145 ایس بی آئی برانچ نارائن پیٹ پر جمع کروائیں۔ مزیدتفصیلات کے لے 9908287786 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button